چیف جسٹس نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے خلاف دبنگ حکم دے دیا ،نئی تاریخ رقم ہو گئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
general kayani chief justice

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ریٹائرڈ آرمی افسر کی جانب سے سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خلاف میڈیکل سکینڈل کی درخواست پر سماعت مقرر کی جائے ۔

درخواست گزار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم نے سابق آرمی چیف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے قانونی طور پر بنائے گئے پاک فوج کے میڈ یکل سٹور گودام کو تحلیل کیا اور اس کے ساتھ ساتھ جعلی اور غیر معیاری ادوایات تیار کروائیں اور فراہم کیں ۔ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ میڈ یکل ٹینڈر کا مکمل آڈٹ کرایا جائے ۔تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چند اعتراضات لگا کر درخواست واپس کردی تھی لیکن بعد ازاں درخواست گزار نے رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرائی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کی ۔اس دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ لاہورئی ہائی کورٹ اس معاملے پر جلد فیصلہ کرے گی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں