جنرل راحیل شریف جس طیارے سے روانہ ہوئے وہ کب اور کہاں سے آیا تھا؟ ایک اور حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا
gen raheel aeroplane amazing

جنرل (ر) راحیل شریف مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے این او سی ملنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ خصوصی طیارہ سعودی عرب نے بھیجا تھا جو 12 بج کر 15 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا۔

جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کیلئے سعودی عرب نے خصوصی طیارہ بھیجا جو 12 بج کر 15 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا اور راحیل شریف کو ان کی فیملی کے ہمراہ لے کر 2 بج کر 15 منٹ کر ریاض روانہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ وزارت دفاع کے مطابق راحیل شریف کو این او سی جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے جس کے تحت وہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے 41 مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں