سوئی نادرن نے مختلف شعبوں کو گیس فراہمی روک دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
gas cng

ترجمان سوئی نادرن نے بتا یا ہے کہ پاور ،فرٹیلائزر ،سی این جی اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کو گیس کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ کارگو جہاز کی آمد میں تاخیر سے آر ایل این جی کی سپلائی کم ہو گئی ہے ،یہ سپلائی 600ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر 200رہ گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ موسمی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو کل بھی کارگو لنگر انداز ہونا مشکل ہے ۔ترجمان سوئی نادرن نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر کو گیس نہ ملنے سے بجلی کا بحران بھی سر اٹھا سکتا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں