بالائی سندھ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان: محکمہ موسمیات
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
fog punjab sindh

محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں خصو صاً لاہور، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا۔ پیر کے روز پاکستان میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں