بھارت میں سیلاب سے 500 افراد ہلاک لیکن اب متعلقہ وزیر نے سیلاب کی ایسی وجہ بتادی کہ آپ مال خانے کا شراب پی جانیوالے بھارتی چوہوں کو بھول جائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
flood reason india

چوہا ایک چھوٹا سا جانور ہے مگر بڑے بڑوں کے ناک میں دم کردیتا ہے، کبھی عمر بھر کی کمائی کو پل بھر میں ختم کردیتا ہے اور کبھی گھر میں رکھے ہوئے کھانوں جو جی بھر کر کھاتا ہے مگر چوہے بھارتیوں کے اعصاب پر اتنے سوار ہوگئے ہیں کہ انہیں ہر واردات اور مصیبت کی وجہ چوہے ہی معلوم ہوتے ہیں ۔

بھارتی ریاست بہار میں اس وقت شدید ترین سیلاب ہے اور 500سے زائد افراد اس سیلاب میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 21اضلاع کے تقریبا پونے دو کروڑ افراد اس ناگہانی آفت سے متاثر ہوئے ہیں لیکن اب بھارتی ریاست کے وزیر برائے آبی وسائل راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے کہا ہے کہ بہار کے سیلاب کی اصل وجہ یہاں کے چوہے ہیں۔ بہار کے آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے سیلابی صورت حال کے لئے بلائی جانے والی ریویو میٹنگ میں بتایا کہ بہار میں سیلاب کی تباہی کا اصل سبب چوہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے پانی کے بندھ توڑ کر نکلنے کا اصل سبب چوہے ہیں۔ بطور خاص کملا بالن دریا کے بندھ۔ کے پاس رہنے والے لوگ اپنا اناج بندھ پر مچان بنا کر رکھتے ہیں جس سے وہاں چوہے آتے ہیں اور چوہے بند میں سوراخ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ تباہی ہوئی ہے۔صرف یہی وزیر نہیں بہار کے آبپاشی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر دنیش چندر یادو نے بھی سیلاب کی وجہ چوہوں کو قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہے ایک زمانے سے بندھ کو کمزور کرتے رہے ہیں اور سیلاب کا موجب بنتے رہے ہیں۔بہت عرصے سے یہ مسئلہ رہا ہے۔ آپ اس کا کیا کر سکتے ہیں۔ کیا آپ چوہوں کو ہمیشہ کے لیے کسی جگہ سے بھگا سکتے ہیں؟ مچھر اور چوہے ہمیشہ سے مسئلہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 72 گھنٹوں میں ان سوراخوں کو بند کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بہار میں جب شراب پر پابندی لگائی گئی تھی تو پولیس نے لاکھوں لیٹر شراب ضبط کی تھی پھر اچانک شراب کی بوتلیں خالی ملیں تو دارالحکومت پٹنہ کے اعلی پولیس اہلکار منو مہاراج نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں پولیس انسپکٹروں نے بتایا کہ ہزاروں لیٹر ضبط شدہ شراب چوہوں کی نذر ہو گئی۔ دوسری جانب بہار اسمبلی میں حزب اختلاف راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر خزانہ عبدالباری صدیقی نے چوہوں کو سیلاب کا ذمہ دار بتانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہے شراب غٹ کر جا رہے ہیں۔ اناج کھا جا رہے ہیں۔ اب تو چوہے ریاست میں سیلاب بھی لا رہے ہیں۔ اگر چوہے اس قدر طاقتور ہیں تو انھیں ہی حکومت کی ذمہ داری سونپ دینی چاہیے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں