سپریم کورٹ نے حکومت پرجرمانہ عائد کردیا
fines government of pakistan supreme court

وفاقی حکومت کو مقدمات میں غیرسنجیدگی دکھانا مہنگا پڑا۔ سپریم کورٹ نے وفاق پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جرمانہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کارسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش نہیں ہوئے۔دوران  سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے جواب جمع کرایا نہ ہی اخلاقی اقدار کو پورا کیا۔ عدالت نے غیر سنجیدگی دکھانے پر وفاقی حکومت پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔درخواست گزار اے کے ڈوگر کا موقف تھا کہ کیس کی سماعت کے لیے لاہور سے اسلام آباد آتا ہوں، مجھے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ 

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں