پی ایس ایل فائنل کراچی میں ہی کرائیں گے، گورنر سندھ
final psl governor sindh karachi

 گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ پی ایس ایل تھری کے لیے فائنل کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کا ترقیاتی کام 15 مارچ تک مکمل کر لیا جائے تاہم قوی امید ہے کہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل25 مارچ کوکراچی ہی میں ہو گا۔

تھرپارکر کے شہر مٹھی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ فائنل کراچی ہی میں ہو، کراچی میں کئی برسوں سے کرکٹ کے مقابلے نہیں ہوئے، نیشنل اسٹیڈیم کی حالت مخدوش تھی، اب فائنل کے سلسلے میں ترقیاتی و تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس سے اسٹیڈیم کی حالت بھی سنور جائے گی۔ محمد زبیر نے کہا کہ فائنل کے لیے پہلے ٹکٹ یکم مارچ سے فروخت کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا تاہم میں نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ فائنل کیلیے ٹکٹوں کی فروخت15مارچ سے شروع ہوگی۔ گورنر نے کہاکہ فائنل کیلیے ہر طرف سے پاس طلب کیے جارہے ہیں، تاہم میں نے سب اکابرین سے درخواست کی ہے کہ پاس پر نظریں رکھنے کے بجائے ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں