ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو مستحکم پاکستان نہیں دیکھ سکتیں، آرمی چیف
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
fighting army chief

 
 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور اے این پی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں، جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں جب کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور انشاء اللہ ہم انہیں شکست دے کر رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکےمیں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں