جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
fake account asif zardari supreme court

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سپریم کورٹ میں کل جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت ہوگی، سابق صدر آصف زرداری نے کیس کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ کل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مشاورت میں فیصلہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور فاروق ایچ نائیک پر مشتمل وکلاء کی ٹیم کل سپریم کورٹ میں پیش ہوگی۔ سماعت کے بعد نیر بخاری اور فاروق نائیک پر مشتمل ٹیم آصف زرداری کو بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں