کوئٹہ دھماکے کے بعد یہ کیا خبر آگئی۔۔۔کون شہید ہوگیا؟ ہر کوئی غم سے نڈھال
explosive quetta supreme court

کوئٹہ دھماکہ ، سپریم کورٹ بار نے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کر دیا

 کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ منوں جان روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی جاں بحق ہوئے ان کی میت کو سول اسپتال لایا گیا جہاں وکلا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، سول اسپتال دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میںسینئیر وکیل اور سابق بار صدر باز محمد کاکڑ بھی جاں بحق ہوئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تعداد وکلا کی ہے جبکہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ کوئٹہ دھماکے پر سپریم کورٹ بار نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار نے سوگ اور دیگر فیصلوں کے لیے آج ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں