اہم ترین حکومتی شخصیت کوفارغ کردیاگیا
ex chairman terminate corruption

سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفرگوندل ملازمت سے برطرف

سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس ایسوسی ایشن ظفر اقبال گوندل کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیراعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ 23 ستمبر 2014 کو پولیس اورایف آئی اے کے اہلکاروں نے ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم ظفر گوندل کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں