صادق سنجرانی قائم مقام صدر نہیں بن سکتے، سپریم کورٹ میں اہلیت چیلنج
establishment president qualification sadiq sanjrani challenge supreme court

 چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں اداکرتا ہے جب کہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے، صادق سنجرانی کی اس وقت عمرتقریباً 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کی کم سے کم عمر  45 سال ہے لہذا صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کاعہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدرمملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا، صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اور  آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں