الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیس بُک کی خدمات لینے سے انکار کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
election commission facebook

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء میں مدد کرنے کی فیس بُک کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ الیکشن کمشین آف پاکستان عام انتخابات میں فیس بُک سے کسی قسم کی مدد نہیں لے گا۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عام انتخابات 2018ء ایک حساس معاملہ

ہے، اور ایسے میں سوشل میڈیا پر اکتفا نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روزعام انتخابات کے پیش نظر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کیا تھا اور فیس بُک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو الیکشن سے متعلق خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش بھی کی۔ ذرائع نےبتایا کہ فیس بُک کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی 8300 کی سروس کی پروموشن بھی کی جائے گی۔ فیس بُک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کو فیس بُک پر انتخابی جماعتوں کے جعلی پیجز کے خاتمے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فیس بُک ووٹرز ڈے اور دیگر دنوں کےحوالے سے الیکشن کمیشن کی تشہیری مہم بھی چلائے گا۔ فیس بُک انتظامیہ کی اس پیشکش پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تاحال فیس بُک پر کوئی آفیشل پیج نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس ضمن میں ایک اجلاس طلب کیا اور عام انتخابات 2018ء کے دوران فیس بُک کی جانب سے تشہیری مہم کی پیشکش پر بات کی گئی ۔ جس کے بعد اب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء میں فیس بُک کی خدمات حاصل کرنے سےا نکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان میں الیکشن سے پہلے اپنی سیکورٹی بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔۔فیس بک نے پاکستان میں انتخابات کو شفاف بنانے اور جعلی و سنسی خیز خبروں کو روکنے کے لیے اہم اقدامات کا دعوی بھی کیا۔ فیس بک انتظامیہ نے کہا کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابات کی معتبر ساکھ یقینی بنانے کے لئے پرعزم اور اس سلسلے میں انتخابات میں فیس بک کا غلط استعمال روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ۔۔پاکستان میں فیس بک کے نمائندے صارم عزیز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیس بک پاکستان سمیت پوری دنیا میں انتخابات کی شفافیت کے لیے کام کر ر ہی ہے اور اس مقصد کے لیے بڑی تعداد میں ملازمین بھی بھرتی کئے ہیں۔ فیس بک سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو تضحیک سے بچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ جعلی فیس بک اکاونٹس اور بے بنیاد افواہیں ختم کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔ صارم عزیز نے کہا کہ فیس بک انتظامیہ پاکستان کے انتخابی سسٹم کو سمجھنے اور اس ضمن میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات کے بعد فیس بک انتظامیہ نے سیکورٹی الرٹ کے تحت اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں