سپریم کورٹ نے این اے66جہلم سے ن لیگی امیدواربلال اظہرکیانی کوالیکشن لڑنےکی مشروط اجازت دیدی
election commission chief justice supreme court

سپریم کورٹ نے این اے 66 جہلم سے ن لیگی امیدوار بلال اظہر کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلال اظہر کیانی کی درخواست کی سماعت کی ،وکیل بلال اظہر نے کہاکہ بلال کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے ہی دوہری شہریت چھوڑ دی تھی،عدالت سے استدعا ہے کہ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے بلال کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ انتخابات لڑنے سے قبل ووٹرکوبتاناہے کہ امیدوار کہاں کاشہری ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے بلال کیانی نے الیکشن ہی نہیں لڑنا،کہا جاتا ہے سپریم متنازع ہوتی جا رہی ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتی جا رہی ہے پھر آتے ہی کیوں ہیں ۔سپریم کورٹ نے بلال اظہرکیانی کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیااوربلال کیانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں