دبئی فلیٹس؛ علیمہ خان نے آخری تاریخ گزرنے کے 3 روز بعد بھی بقایا ٹیکس ادا نہیں کیا
dubai flats aleema khan tax

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دبئی فلیٹس پر ٹیکس ادائیگی کا معاملہ تاحال زیرالتوا ہے۔

علیمہ خان نے دبئی فلیٹس پر ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ گزرنے کے3روز بعد بھی بقایاادائیگی نہیں کی۔ انھوں نے 2کروڑ21لاکھ روپے کی قسطوں میں ادائیگی کیلیے درخواست دی تاہم ایف بی آراجازت دینے کا فیصلہ نہیں کرسکا۔علیمہ خان نے 21جنوری تک مہلت مانگی جبکہ 13جنوری کو73لاکھ روپے کی ادائیگی کردی۔واضح رہے انھوں نے دبئی میں 28لاکھ78ہزار درہم کا فلیٹ خریدا تھا جس پر ایف بی آر نے  ٹیکس اور جرمانے کی مدمیں 2 کروڑ 94 لاکھ روپے عائد کئے، جس پرانھوں نے 25فیصد ادائیگی کردی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں