میں نے علیحدگی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا ۔ بشریٰ بی بی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dreams separation imran khan

عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے چرچے تو گذشتہ ہفتے سے ہی زینت بنے ہوئے تھے۔

تیسری شادی کی خبریں اتنی زیادہ وائرل ہوئیں کہ کپتان کو خود ہی ٹویٹر پیغام کے ذریعے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرنا پڑی۔ تاہم اب بشریٰ بی بی نے بھی عمران خان سے شادی سے متعلق  کہاکہ ہم صوفی ازم پر چلنے والے لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے حوالے سے کوئی خواب نہیں دیکھا، اگر میں اتنی ہی خواب دیکھنے والی ہوتی تو کیا اپنا گھر نہ بچا لیتی؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم بزرگوں کی بات مانتے ہیں۔ خیال رہےکہ اس سے قبل یہ رپورٹس تھیں کہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر سے علیحدگی اور عمران خان سے شادی سے متعلق کوئی خواب دیکھا ہے اسی لیے انہوں نے یہ اقدام کیا۔ تاہم اب ان خبروں کی بشریٰ بی بی نے خود ہی تردید کرتے ہوئے ایسی رپورٹس کو جھوٹا قرار دے دیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں