بنی گالا منی ٹریل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
documents bani gala supreme court

بنی گالہ منی ٹریل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا جس میں جواب طلب کیا گیا ہے کہ بنی گالہ کی جائیداد کی خرید وفروخت کے لیے رقم کہاں سے آئی۔

 عمران خان کونوٹس ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پرجاری کیا گیا ہے۔متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اثاثے چھپا کرعمران خان نے قانون کی خلاف ورزی کی، فلیٹ2003میں فروخت کرنے کے باوجود 2015تک آف شور کمپنی رکھنے کا مطلب کمپنی کے دیگر اثاثے بھی ہوسکتے ہیں۔حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے دلائل پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مفروضوں پر کسی رکن اسمبلی کو نااہل نہیں کرسکتے جبکہ عمران خان سے حلف نامہ لے سکتے ہیں کہ کمپنی کا فلیٹ کے علاوہ کوئی اثاثہ نہیں تھا۔سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں