ایک ماہ قبل وزیراعظم کو ڈاکٹرزنےمسائل سے آگاہ کیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
doctors prime minister

ایک ماہ قبل وزیراعظم کو ڈاکٹرزنےمسائل سے آگاہ کیا

وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کےدل کےمختلف معائنےکیے گئے، ایک ماہ قبل لندن آمدپروزیراعظم کو ڈاکٹرزنےمزید مسائل سے آگاہ کیاتھا۔ حسن نواز نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے پیچیدگی ختم ہونےتک ہمیں انتظار کرنےکا کہا گیا،جس کے بعد وزیراعظم اہم معاملات طے کرنے کے لیےپاکستان واپس چلے گئے،دوروزقبل وزیراعظم کاانجیو گرام کیاگیا اورانجیو گرافی کاارادہ ترک کردیاگیا،ماہرہارٹ سرجنزکی ٹیم نےمشاورت کےبعداوپن ہارٹ سرجری تجویزدی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم خون پتلا کرنے والی ادویات لے رہے ہیں، وزیراعظم یہ ادویات تین سے چار روزتک استعمال کریں گے، منگل کے روز ڈاکٹرز نے وزیراعظم کی سرجری کا فیصلہ کیا ہے، معمول کے تحت وزیراعظم کو تین سے چار روز تک آئی سی یو میں رکھا جائےگا، اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم چار روز تک کمرے میں رہیں گے، تقریباً دو ہفتے بعد وزیراعظم ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد سفر کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں