دھرنا ختم کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے پر وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں : عمران خان
dharna prime minister imran khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کور گرو پ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حکومت کے خاتمے کیلئے دباؤبڑھانے کافیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطا بق کور گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حالیہ دھرنے نے حکومت کی نااہلی کاپول کھول دیا کیو نکہ حکمرانوں کودھرناختم کرانے کیلئے فوج کی مددلینا پڑیلہٰذااب وزیراعظم استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہاکہ وزرانااہل شخص کوبچانے کی کوشش کررہے ہیں،کابینہ جاتی امرااوررائیونڈکے چکرلگانے میں مصروف ہے اورکابینہ کے نااہل وزرااپنے دفاترجاناگوارانہیں کرتے جبکہ اس غیریقینی صورتحال کاواحدحل نئے انتخابات ہیں۔دریں اثناء سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کی دولت لوٹنے والی اشرافیہ کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے بیرون ملک خزانے بچاسکیں۔ عمران خان نے کہا کہ دوسرے ممالک میں انسداد کرپشن قوانین کاسختی سے اطلاق ہوتاہے اور کرپشن میں ملوث افراد کو اپنے احتساب اور سوشل بائیکاٹ کا ڈر ہوتا ہے ۔علاوہ ازیں ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے کو ہینڈل کرنے پر عدالت نےخیبرپختونخواہ کی پولیس کو سراہا ہے،(ن) لیگ کی حکومت احتساب کے قانون کو کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مدتوں میں پہلی مرتبہ ہوا جب ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ نے پولیس کو سراہا، ڈیرہ اسماعیل خان نے لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے کو ہیندل کرنے پر عدالت نے خیبر پختونخواہ کی پولیس کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران عوام کو لوٹنے والوں کو بچاتے ہیں،(ن) لیگ کی حکومت احتساب کے قانون کو کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں