نواز شریف کا اپنا سیاسی کردار داغدار ہے ،ْنعیم الحق
dharna naeem ul haq nawaz sharif

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظمنوازشریف کا اپنا سیاسی کر دار داغدار ہے ۔

 سابق وزیراعظم کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کا اپنا سیاسی کردار اتنا داغدار اور اونچ نیچ پر مبنی ہے کہ ان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی اور پر بات کریں، انہیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے۔ نعیم الحق نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کے پیچھے پاکستان کے 20 کروڑ عوام تھے۔انہوں نے کہا کہ ان دھرنوں میں جس طرح سے لوگوں نے شرکت کی ،ْ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک مقبول مظاہرہ تھا جو پاکستان کے لوگوں کے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں