پاکستان کے بڑے شہرمیں المناک حادثہ ،متعددافرادجاں بحق
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dera ghazi khan died accident

مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں بس اور ویگن میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کوٹ ادو میں نور کبڑا ترکی اسپتال کے قریب اس وقت پیش آیا جب ڈیرہ غازی خان سے کو ٹ ادو آنے والی بس مخالف سمت سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی،حادثے کےنتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت غلام محمد ، عمران اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عبدالواحد ،زکاءاللہ اور شاہینہ بی بی شامل ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں