”زیادتی نہیں ہوئی “،خاتون بیان سے مکرگئی،لیگی رہنما کی ضمانت
denied mna rape

اسلام آباد میں نیوا یئر نائٹ پر اجتماعی زیادتی کے مقدمے کا ڈراپ سین ہو گیا، ایف آئی آر درج کرانے والی خاتون بیان سے ہی مکر گئی، عدالت نے ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

سیشن جج اسلام آباد سہیل اکرام کے روبرو ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر خاتون نے بیان دیا کہ اس سے اجتماعی زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اس نے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر درج کرایا۔ عدالت نے گرفتار ملزم چودھری توصیف کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جبکہ تین ساتھی ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ خاتون نے پہلے تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری توصیف نے اسے جعلی ایم این اے بن کر بلایا اور ساتھیوں سے مل کر زیادتی کی۔ٍ

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں