’ اگردھاندلی ہوئی ہے تو۔۔۔‘ نعیم الحق میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
declared naeem ul haq

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے دھاندلی کا شور بھی مچا دیا ہے ،کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس وقت بھی پنجاب میں ن لیگ کی پی ٹی آئی سے 3سیٹیں زیادہ ہیں لیکن بڑی امید ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق کا کہنا تھا کہ پختون خوا میں کہا جا تا تھا کہ آج تک یہاں کسی جماعت نے دوسری بار حکومت نہیں بنائی، لیکن ہم ایک بار پھر وہاں کی سب سے بڑی جماعت بڑھ کر سامنے آئیں ہیں اور پختون خوا میں ہم ایک بارپھر حکومت بنائیں گے اور ترقیاتی و انقلابی کاموں کو آگے بڑھا ئیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھی تحریک انصاف ہی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،ابھی تک ہم نے سندھ میں 22نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی جبکہ کراچی میں بھی 21میں سے 11نشستیں تحریک انصاف جیت چکی ہے اور یہاں سے ہم نے ایم کیوا یم کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیا ہے ۔نعیم الحق کامزید کہنا تھا کہ ابھی الیکشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے تھے کہ مسلم لیگ (ن)نے دھاندلی کا شور مچا دیا تھا لیکن کہیں کو ئی دھاندلی نہیں ہوئی اور اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس وقت بھی پنجاب میں ن لیگ کی پی ٹی آئی سے 3سیٹیں زیادہ ہیں لیکن بڑی امید ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں