ثناء اللہ زہری کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
decided resign

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کچھ دیر بعد گورنر ہاؤس میں اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کے حوالے کریں گے۔ کچھ دیر میں پریس کانفرنس بھی طلب کی گئی ہے جس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے دئے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محمود اچکزئی سے بھی ملاقات کی اور ملاقات میں محمود اچکزئی نے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کو عہدے سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کو تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں