نہال کے بعد طلال اور اب دانیال، سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
daniyal aziz talal chohadry supreme court

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ مخالف توہین آمیز تقاریر کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے ایک مہینہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ طلال چوہدری کو 6 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں