دانیال عزیز5 سال کیلئے نااہل قرار
daniyal aziz elections supreme court

 سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دانیال عزیز کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے ۔

دانیال عزیز 5 سال کیلئے نااہل قرار دیئے گئے ہیں۔ دانیال عزیز کو عدالت برخاست ہطنو تک کی سزا سنائی گئی۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ دانیال عزیز آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔دانیال عزیز کو 63 ون جی کے تحت 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ دانیال عزیز کو عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے بعد دانیال عزیز 2018ء کا انتخاب نہیں لڑ سکیں گے۔ دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ 3 مئی کو محفوظ کیا گیا تھا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ۔۔سپریم کورٹ نے توہین عدالت کرنے پر دانیال عزیز کے خلاف نوٹس لیا تھا۔دانیال عزیز نے کہا میری زندگی ادارے بنانے میں گزری، جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا ہمارے سامنے یہ مقدمہ نہیں ہے، جیسے لوگ جلسہ سے جانا شروع ہوتے ہیں، آپ کی باتیں سن کر بھی جانے لگے ہیں۔۔وکیل دانیال عزیزنے دلائل میں کہا کہ دانیال عزیزعدالتی توہین کے مرتکب نہیں ہوئے عدالت عظمی ایک آئینی ادارہ ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہدانیال عزیز پر فرد جرم عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے پرعائد نہیں کی، نجی ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کے نکات کی تردید نہیں کی گئی جب کہ اظہار رائے کی آزادی پر بھی توازن ہوتا ہے، موچی گیٹ پر جو بات کی جاتی ہے وہ پارلیمنٹ کے فلورپر نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں