نعیم الحق نے تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں ،پارلیمان کے منہ پر مارا ہے،عمران خان کو نوٹس لینا چاہئے، کیپٹن صفدر
danial aziz naeem ul haq imran khan

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کے پی کی ناکام حکومت ملنے پرآپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے،عمران خان صاحب یہ تھپڑدانیال عزیز کونہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیاہے۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لےکر ٹی وی چینلوں پرآئے ہیں،جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو؟، عمران خان صاحب آپ کو اس کانوٹس لیناچاہیے،یہ کلچرختم ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں