پاک فوج کے ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈ دینے کے اعلان کے بعد اب سپریم کورٹ کے اکاﺅنٹ میں پاکستانیوں نے کتنے پیسے جمع کروا دیئے ؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dam pak army supreme court

پاک فوج کی جانب سے گزشتہ روز ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پاکستانیوں نے بھی تیزی پکڑ لی اور دھڑا دھڑ فنڈز جمع کروا نے شروع کر دیئے ہیں جس کی تفصیلات سپریم کورٹ کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کی جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈز کی پیل کی تھی جس کے بعدپانچ جولائی کو سٹیٹ بینک نے بینک اکاﺅنٹ قائم کر دیا جس میں پاکستانیوں نے فنڈز جمع کروانے شروع کر دیے لیکن گزشتہ روز تک کوئی خاطرخواہ فنڈ جمع نہ ہو پائے تھے جو کہ تقریبا 12 لاکھ روپے تک تھے جس میں سے 10 لاکھ روپے چیف جسٹس نے عطیہ کیے تھے تاہم اب خوشخبری آئی ہے کہ قوم کی جانب سے اس قومی فریضہ میں بھرپور شرکت کی جاری ہے اور تیزی سے فنڈز جمع کروائے جارہے ہیں ۔سپریم کورٹ کے مہمند او ر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کھولے گئے اکاونٹ میں اب تک 25 لاکھ 47 ہزار 411 روپے جمع ہو چکے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روزپاک فوج نے ڈیمز کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین مسلح افواج کے افسران دو روز کی جبکہ فوجی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے جس کے بعد آج واسا کی جانب سے بھی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں