دیامیر بھاشاڈیم کی تعمیر کا اہم مرحلہ شروع ہو گیا ،پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dam news pakistan

دیا مر بھاشا ڈیم کا پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے ،ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے بڈز جمع کرادیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق 5 جوائنٹ وینچرز نے دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیر کےلئے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں ہیں۔ترجمان کے مطابق ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے جمع کرائی گئی ان پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔دیامیر بھاشا اور مہمندڈیمز کےلئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ، بعد ازاں وزیراعظم نے اس میں پرائم منسٹر بھی شامل کردیا تھا اور ساتھ ہی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈز کےلئے تعاون کی اپیل کی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں