اب آپ گھر بیٹھے ہی ڈیم فنڈ میں رقم جمع کراسکتے ہیں مگر کیسے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dam fund supreme court

سپریم کورٹ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق  اب عوام موبائل  میسج سروس کے ذریعے 10 روپے سپریم کورٹ آف پاکستان دیامیربھاشا اینڈ مہمند ڈیم کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت اپنے موبائل فون کے ’میسج ‘ آپشن میں جا کر میسج میں ’Dam‘ لکھیں اور ’8000‘ پر بھیج دیں۔میسج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگاجس میں لکھا ہوگا کہ ’آپ کا 10 روپے سپریم کورٹ آف پاکستان ڈیم فنڈ میں دینے کا شکریہ‘یادرہے کہ سات کروڑ سڑسٹھ لاکھ اکسٹھ ہزار  روپے سے زائد ڈیم فنڈ میں جمع ہوچکےہیں۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں