عمران خان کرکٹ اکیڈمی بنائیں گے، نواز شریف اور زرداری میں جلد ملاقات کا امکان ہے: منظور وسان
cricket academy cricket imran khan

سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آنے والے چند ماہ سیاستدانوں اور حکمرانوں پر بھاری ثابت ہوں گے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرپشن سے پاک عوامی مقبولیت رکھنے والے سیاستدان آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں گے، عمران خان جلد نا اہل ہو جائیں گے اور وہ سیاست کو چھوڑ کر کرکٹ اکیڈمی قائم کر کے وہاں نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنا سکھائیں گے۔منظور حسین وسان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین جلد سیاسی ملاقات کا امکان نظر آرہا ہے ، بلاول اور مریم نواز کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا وہ پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ ایم کیو ایم کے چاردھڑ ے ہوں گے چوتھا دھڑا بھی اب ظاہر ہو گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں