خان صاحب کی ضمانت میں ایک بڑا راز چھپا ہوا ہے ایک وزیراعظم کو خیالی تنخواہ لینے پر نکال دیا گیا یہ کیسا انصاف ہے
court nawaz sharif imran khan

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف دھندلی اور بد عنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے،یہ کیسی دھندلی ہے جو آج تک نہیں ملی ۔

میرا سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں، افواہیں پھیلانے والوں نے مجھ پر نہیں ملک پر ظلم کیا ،سعودی عرب پاکستان کا دوست ملک ہے کیونکہ سعودی عرب پاکستان سے محبت کرنے والا ملک سے ۔سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہمارے قیام پاکستان سے ہیں بلکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے الفاظوں کے تیر عمران خان پر برساتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نیازی سروس کا خود اعترف کیا اور وہ اپنا جرم تسلیم کر چکے ہیں یہ ریکارڈ پر ہے اس نے جرم تسلیم کیا لیکن انہیں سزا نہیں ملی۔خان صاحب کی ضمانت میں ایک بڑا راز چھپا ہوا ہے۔ایک وزیراعظم کو خیالی تنخواہ لینے پر نکال دیا گیا یہ کیسا انصاف ہے یہ سب ایک تدبیر کے تحت چل رہا ہے۔جبکہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں