پاک چائنہ کوریڈور کے بعد پاکستان کا ایک اور دوست ملک کے کوریڈور منصوبہ عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
corridor great news

پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذ یر نے کہا ہے کہ پاک چائنہ کوریڈور کے بعد ’’پا ک ترکی کوریڈور‘‘ ن لیگ کی حکومت کا ایک اور بہت بڑا کارنامہ ہے ،

وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سخت محنت اور کوششوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،کوئی جتنے چاہے احتجاج کرے جن کے پاس کوئی عوامی پروگرام نہ ہوں ان کے سیاسی مستقبل کو تاریک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،ان کی عوام میں پذیرائی نہ پہلے تھے اور نہ اب ہے۔گذشتہ روز لاہور پارٹی کے مرکزی دفتر میں سائلین اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایک پر امن ملک بن چکا ہے 2018ء کے آخر تک پاک چائنہ کوریڈور مکمل ہو جائے گا، اور پاکستان خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاک چائنا کوریڈور کے بعد پاک ترکی کوریڈور عوام کے لئے بہت بڑء خوشخبری ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام ان کے کھوکھلے نعروں کے دھوکے میں آنے والے نہیں وہ باشعور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مینڈک ببرسات کے موسم میں باہر نکلتے ہیںاور مختللف قسم کی آوازیں نکال کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں