وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ۔۔ گرم کپڑے پھر سے نکالنے پڑ گئے ۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر دیدی
cool cool meteorology department hot clothes fear news

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت بالائی و جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں ، شمال مشرقی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہوائوں/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پشاور، کوہاٹ، بنوں، کوئٹہ، بہاولپور ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 30، بنوں 06، کوہاٹ 02، پشاور 02، زیارت 04 اور بہاولپور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں