اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست مسترد
confiscation rejection request against property ishaq dar

 احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی اعتراضات پر مبنی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جائیداد کی فروخت سے روک دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب نے جائیداد پر قبضہ نہیں کیا، اثاثے منجمد ہی رہیں گے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے جائیداد کی ضبطگی سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر 7 فروری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں