امریکی ماہرین کا گنجے پن کا فوری علاج ڈھونڈ نے کا دعویٰ
claimed baldness treatment malaysia

کولمبیا یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں گنجے پن کی ایک قسم ’’ایلوپیشیا اریٹا‘‘ کو خاص اینزائم والی ایک دوا سے ختم کرنے کا تجربہ کیا گیا

جنہیں جینس کائنیز یا جے اے کے کہا جاتا ہے ، چوہوں پر تجربات میں ثابت ہوا کہ یہ دوا آٹو امیون کے سگنل کو روکتی ہے اور جب دوا کی خاص مقدار لوگوں کو کھلائی گئی تو ان میں گنجے پن بھی رک گیا اور ان کے بال دوبارہ اگنے لگے ۔ماہرین کے مطابق جب دوا کو براہِ راست گنجے چوہوں کے سر پر لگایا گیا تو اس سے حیرت انگیز طور پر انکے سروں پر بھرپور بال اگنے لگے ، 3 ماہ بعد چوہوں کے سارے بال دوبارہ لوٹ آئے ۔ اس کے علاوہ جب تجربہ گاہوں میں مصنوعی طور پر بالوں کی افزائش کے لیے اس دوا کو ڈالا گیا تب بھی حیرت انگیز طور پر بال اگے ۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس دوا کو منظور کرلیا ہے ۔ماہرین کے مطابق ان کی دوا میں موجود کیمیکل انسانی کھوپڑی کے مسام کھول کر بالوں کی بہت جلدی افزائش کرتے ہیں کیونکہ اس سے ان میں بال بنانے کا سگنل کھل جاتا ہے تاہم عمررسیدگی کے ساتھ عام گنجے پن کا علاج ابھی دور ہے جس میں مرد اور خواتین میں بھی کھوپڑی کے خاص حصوں سے بال کم ہوتے جاتے ہیں ، اس سلسلے میں مزید تحقیق جاری ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں