شہر بے مثال اسلام آباد کی سیر کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
city wanted people good news islamabad

شہر بے مثال کی سیر کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب سیاحوں کو وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے ، وفاقی دارالحکومت میں سٹی ٹوررازم کا آغاز کردیا گیا۔

مسکراتے ستاروں سے سجی یہ خوبصورت گاڑیاں اب سیاحت کے دلدادہ افراد کو شہربے مثال کا حسن دکھائیں گی، وفاقی دارالحکومت کے خوبصورت مقامات کی سیر کرائیں گی۔پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے شہریوں کو اسلام آباد کی سیر کروانے کے لیے بسیں، کوسٹرز، کاریں اور وی آئی پیز کے لیے لیموزین گاڑیاں تیار کرلیں۔فیصل مسجد ، دامن کوہ، لیک ویو، شاہدرہ اور سید پور ویلج سمیت مختلف مقامات کی سیر کروانے کے لئے یہ سروس طلبہ کو تعلیمی اداروں سے بھی اُٹھایا کرے گی۔عام شہریوں کے لئے ان گاڑیوں کا کرایہ سات سو روپے فی کس ہوگا، سیروسیاحت کے فروغ کے لئے سٹی ٹوارزم کا آغاز خوش آئند تو ضرور ہے لیکن یہ سروس کتنے عرصے تک چلے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں