محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
citizens great news

سندھ اور جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا،

آئندہ دو روز کے دوران کراچی سمیت جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ میں برکھا رت نے رنگ جما دیا۔ سکھراور روہڑی سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹا تو شہریوں کے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے۔ کندھ کوٹ، صحبت پور، ساہیوال، وہاڑی، ڈی جی خان میں بھی بادل جم کر برسے۔محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتے کے دوران، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کراچی سمیت سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں