’’ راحیل شریف نہ جاؤ ‘‘کا نعرہ لگانیوالے شہری چل بسے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
citizens died raheel sharif

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کیخلاف بھوک ہڑتال کرنیوالے لطیف شبلی چل بسے،

تفصیلات کے مطابق بیٹے کا دعویٰ ہے کہ ان کے والد نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لطیف شبلی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے زہر کھا کر موت کو گلے لگایا۔کراچی پریس کلب پر ایک ماہ سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کیخلاف بھوک ہڑتال کرنیوالے لطیف شبلی دنیا میں نہ رہے۔واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے آرمی چیف کے عہدے کی مدت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا تھا، 29 نومبر کو ایک پروقار تقریب میں انہوں نے فوج کی کمان نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی۔ فوج کی کمان نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں