چیف جسٹس کاعدالتی نظام میں اصلاحات لانے کا اعلان
chief justice saqib nisar system court

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عدالتی نظام میں اصلاحات لانے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ میں مارگلہ کے پہاڑوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا بتایا جائے نظام عدل میں اصلاحات لانا کس کا کام ہے، آج تک پارلیمنٹ نے نظام عدل میں اصلاحات کیلئے کتنے قوانین بنائے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نظام عدل میں اصلاحات لے کر آئیں گے، پھر کوئی یہ نہ کہے کہ سپریم کورٹ عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔سپریم کورٹ میں وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے سی ڈی اے کے قوانین بنانے کیلئے 3 ماہ کی مہلت مانگی گئی تاہم عدالت نے سی ڈی اے کو 2 ماہ میں قوانین بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں