جڑواں شہروں میں 15 دن میں دہشت گرد حملوں کا خدشہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
chance attack terrorists

تھریٹ الرٹ کی روشنی میں راولپنڈی میں سرکاری و حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بڑھا دیاگیا ہے

بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم جماعت الاحرارکی جانب سے ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کی خاطر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور اس مقصد کیلیے طورخم بارڈر سے 4 دہشت گردوں کو پاکستان کی جانب روانہ کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور دیگر اداروں کو سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر و ریجنل پولیس آفیسرز راولپنڈی کو مراسلہ ارسال کیاگیا جس میں کہا گیاہے کہ جماعت الاحرار سے منسلک عناصر15دن میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں، کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے سخت نگرانی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناکر ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے اور تمام صورتحال سے محکمہ داخلہ کوآگاہ رکھا جائے۔ دوسرے تھریٹ الرٹ میں سینئر پولیس حکام کی جانب سے ضلع بھرکی پولیس کو مر اسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں جماعت الاحرار سے مل کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس مقصد کیلیے جماعت الاحرار سے منسلک قبائلی شخص طورخم بارڈرسے پاکستان بجھوائے جانیوالے 4دہشت گردوںکو سہولیات مہیاکرے گا اور ان کی سپرویژن کرسکتا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں