5سال میں 50لاکھ کم قیمت گھر بنائیں گے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابی منشور پیش کر دیا
chairman pti imran khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات 2018کا انتخابی منشور پیش کر دیا اس موقع پران کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ہم 5سال میں 50لاکھ کم قیمت گھر بنائیں گے اور اگر ہم کم قیمت گھر ہی فراہم کر دیں تو اس ساراپاکستان اٹھ کھڑا ہو گا۔

انتخابی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا کوئی آسان حل نہیں ہے،سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے اور فلاحی ریاست کا نمونہ مدینہ کی ریاست ہے اورہم اصولوں سے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے،ہمیں اپنے ہی منشور پر عمل کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ریوینیو اکھٹا کرنے کا نظام ہی نہیں ہے، پاکستان کی برآمدات گری ہیں، درآمدات بڑھ رہی ہیں، ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج اکثریت غریب ہو رہی ہے اور اقلیت امیر ہو رہی ہے،جس طرح ہم حکومتیں چلارہے ہیں اسے یکسر تبدیل کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں اداروں کو کمزور کیا گیالیکن ہم نے پختونخوا کو غیر سیاسی کرنے کی کوشش کی،ہم نے کے پی کے میں کرپشن پر پولیس والوں کو نکالا،60 کی دہائی میں پاکستان میں بیوروکریسی غیر سیاسی تھی،پاکستان میں پولیس سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہوتی ہے،سیاسی استعمال پر پولیس بدعنوان اور نا اہل ہو گئی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں