ہم جا رہے ہیں،ان لوگوں کوباہرنکالیں پھر۔۔۔چیف جسٹس نے عدالتی کارروائی موخر کردی
cases chief justice supreme court

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سائلین کے رش کے باعث عدالتی کارروائی موخر کردی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم جارہے ان لوگوں کوباہرنکالیں پھرواپس آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان ن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مختلف کیسز کی سماعت کر رہا تھاکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبرایک میں سائلین کارش ہونے پر کارروائی موخر کر دی ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کمرہ عدالت میں موجودغیرمتعلقہ لوگوں کوعدالت سے باہرنکالیں،غیرمتعلقہ لوگ نشستوں پربیٹھ جاتے ہیںاورکمرہ عدالت میں سیٹیں خالی نہ ہونے سے سینئروکلاکھڑے رہتے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم جارہے ان لوگوں کوباہرنکالیں پھرواپس آتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں