عمران فنڈنگ کیس میں نااہل ہوسکتے ہیں: لطیف کھوسہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
case imran khan

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی ضیاءاللہ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں الزامات پر نااہل ہوسکتے ہیں‘

کے پی کے میں احتساب کا ادارہ بند پڑا ہے‘ وزیراعلیٰ کے پی کے خود کرپشن میں ملوث ہیں‘ اداروں کی تضحیک کرنا نواز شریف کا خاصہ ہے۔پیر کو ضیاءاللہ آفریدی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے خود کرپشن میں ملوث ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی کو ان کے خلاف آواز بلند کرنے کا حق ہے۔ کے پی کے میں احتساب کا ادارہ بند پڑا ہے کرپشن پر ووٹرز بھی وزیراعلیٰ کے خلاف آواز بلند کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضیاءاللہ آفریدی کے خلاف بے بنیاد ریفرنس دائر کیا گیا۔ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں الزامات پر نااہل ہوسکتے ہیں ضیاءاللہ آفریدی کی آصف علی زرداری سے ملاقات میں حرج نہیں۔آصف زرداری کے صوبہ خیبرپختونخواہ پر احسانات ہیں۔ اداروں کی تضحیک کرنا نواز شریف کا خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بھی نواز شریف کے دربار میں حاضر ہونے لندن پہنچے ہیں۔ وزیر خزانہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کی بجائے لندن چلے گئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں