سپریم کورٹ آتے ہوئے عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، کپتان محفوظ
car accident supreme court imran khan

عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاناما کیس کی سماعت کیلئے بنی گالہ سے سپریم کورٹ کیلئے روانہ ہوئے تو انکے ساتھ قافلے میں موجود تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس دوران عمران خان سمیت کسی پارٹی رہنما کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ حادثے کے بعد عمران خان اور دیگر رہمناﺅں کو دوسری گاڑی میں سپریم کورٹ کیلئے روانہ کیا گیا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں