کپتان نےپنجاب ،خیبر پختونخوا کے بعد سندھ میں بھی جھنڈے گاڑھ دیے
captin ppp kpk

ہزاروں دیہاتیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، پیپلز پارٹی کو الوداع، شفقت انڑ پر اظہار اعتماد۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن گاؤں مٹھو آریجو کے ہزاروں مکینوں وڈیرو محمد علی آریجو، سوڈیرو دوست محمد آریجو، وڈیرو ممتاز علی آریجو، وڈیرو علی ڈنو آریجو، وڈیرو عبدالفتاح آریجو، وڈیرو لطف اللہ آریجو، وڈیرو اقبال احمد آریجو اور دیگر نے پی ٹی آئی ڈویژن سکھر حاجی شفقت حسین انڑ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور برسوں کاناتا پاکستان پیپلز پارٹی سے ایک ہی پل میں ختم کردیا۔اور کہا کہ ایک ہی جماعت پی ٹی آئی ہے جو عوام اور قوم کی خدمت بلہ کسی لالچ کے کر رہی ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد بھی کرے گی۔ اس موقعے پر شفقت انڑ نے کہا کہ ہمارے خاندان نے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے، میرے والد حاجی غلام حسین انڑ نے ببھی آپ سب کی خدمت کی ہے اور اقتدار میں آکر میں بھی آپ کی خدمت کروں گا، آج آپ نے مجھ پر یقین اور اعتماد کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کی ہے، میں اور پی ٹی آئی بھی آپ کی خدمت کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں