کیپٹن (ر) صفدر کی بیٹی اور داماد اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
captain safdar daughter

صفدر کی بیٹی اور داماد اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن (ر) کی بیٹی مہر النسا اور داماد راحیل منیر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔کیپٹن (ر) صفدر کی بیٹی مہر النسا اور داماد را حیل منیر کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے ہیں۔۔جیل زرائع کے مطابق مہر النسا اپنے والد کے لیے کھانے پینے کی چیزیں اور

کپڑے بھی لائی ہیں۔ یاد رہے احتساب عدالت سےسزا ملنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روپوش ہو گئے تھے۔دو دن تک کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوئی خبر نہیں تھی،نیب کی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مار رہی تھی جب کہ نیب کی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لیے ایپٹ آباد اور مانسہرہ بھی گئی تھی۔ نیب کی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے گھر پر بھی چھاپے مارے۔ لیکن کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ریلی میں نمودار ہو کر اچانک سب کو حیران کر دیا تھا،جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر نے جیل انتظامیہ سے ملاقاتوں سے متعلق دریافت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا میری ملاقاتیں آئیں؟ جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے جیل انتطامیہ سے سوال کیا کہ میری ملاقاتیں کب شروع ہوں گی؟ جیل انتظامیہ نے انہیں آگاہ کیا کہ نیب قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوں گی۔ تاہم اب کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے ان کی بیٹی مہر النسا اڈیالہ جیل آئی ہیں۔اور مہر النسا کے ہمراہ ان کے شوہر راحیل منیر بھی ہیں۔۔جیل زرائع کے مطابق مہر النسا اپنے والد کے لیے کھانے پینے کی چیزیں اور کپڑے بھی لائی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں