ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے حلف،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیخلاف درخواست خارج کر دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
candidates ticket pti

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف امیدواروں سے ٹکٹ کے لئے حلف نامے لینے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں سے حلف نامے لینے سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی،تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،بابر اعوان نے کہا کہ درخواست گزار نے حلف نامہ خود بنایا۔ یہ تحریک انصاف کا نہیں ہے۔ یہ حلف نامہ درخواست گزار گھر سے ٹائپ کر کے لائے ہیں۔ ہم نے ایسا حلف نامہ کبھی نہیں مانگا۔ہم نے امیدواروں سے ڈیکلریشن مانگا تھا کہ آپ 62 اور 63 پر پورا اترتے ہیں۔ہمارے درجنوں لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا وہ بھی آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ میں نے ٹکٹ کے لئے اپلائی کیا تو مجھ سے 50 ہزار روپے اور حلف نامہ مانگا گیا،میں نے حلف نامہ اور پیسے دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے5 ہزار لوگوں سے ایفی ڈیوٹ لیا گیا ہے جبکہ صرف 500 یا 600 لوگوں کو ٹکٹ جاری ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے بیان حلفی نہیں دیا،دوسرے کی زمہ داری کس طرح لے سکتے ہیں؟،الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کر دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں