بشریٰ بی بی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائر، جانتے ہیں ساتھ بیٹھی دوسری خاتون کون ہیں ؟ جانئے
bushra bi bi picture viral woman social media

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصویر سوشل میڈیا پر گذشتہ رات سے ہی وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گذشتہ رات پی ٹی آئی چئیرمین اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصویر وائرل ہوئی۔۔شادی کے بعد عمران خان کے ہمراہ بشریٰ بی بی کی یہ پہلی آفیشل تصویر ہے۔اس تصویر میں عمران خان اور بشریٰ بی بی مبینہ طور پر اپنے گھر کے لان میں بیٹھے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ بشریٰ بی بی کی دوست بھی موجود ہیں، اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی ، بشریٰ بی بی کی عمران خان سے شادی پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق رواں برس کے آغاز میں ہی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی سے نکاح کیا۔ نکاح کی تقریب میں قریبی دوست احباب شریک تھے، نکاح کی رسم انتہائی سادگی سے بشریٰ بی بی کی دوست کے گھر منعقد کی گئی۔ جس کے بعد 25 فروری کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے قریبی دوست احباب اور پارٹی رہنماؤں کو دعوت ولیمہ پر مدعو کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی سے سب کا تعارف بھی کروایا ۔خیال رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر میں بشریٰ بی بی نے حجاب لے رکھا تھا ،بشریٰ بی بی نے نکاح کے موقع پر بھی حجاب اپنے منہ پر اوڑھ رکھا تھا۔ اسی لیے ان کا چہرہ نہیں دیکھا جا سکا جس کے بعد کئی خواتین کی تصاویر کو بشریٰ بی بی سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا جس کی بعد ازاں تردید بھی کی گئی۔ تاہم اب بشریٰ بی بی کی عمران خان کے ہمراہ ایک آفیشل تصویر سامنے آئی ہے ، بشریٰ بی بی کو اس تصویر میں بھی حجاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں