منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے، وزیر خزانہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
budget tax asad umer

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے۔

 وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں اور ناقابل قبول ہیں، پوری دنیا میں ہمیں ایک بھی ایسا اکانومسٹ نہیں ملا جس نے کہا ہو آپ یہ پیکچ تسلیم کرلیں اس لیے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہوگا توآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرلیں گے۔اسد عمر نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر بھی کوئی شرائط نہیں ہیں البتہ سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا  ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کےلیےاہم فیصلےکررہےہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ، پی ٹی آئی کے پہلے 4 ماہ میں افراط زرمیں0.4 فیصداضافہ ہوا  جب کہ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں صرف امیروں کےلیےبڑھائی گئیں، بجلی و گیس کے ٹیرف میں اضافہ کم آمدنی والوں کے لیے نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں